پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 681 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 135مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 34 ہزار 423 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 15 ہزار 754شہری انتقال کر گئے۔کورونا کے4 ہزار 216مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 69 ہزار 840 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 55 ہزار 571جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 1 ہزار 45افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا سے 67ہزار 491افراد متاثر ہوئے، بلوچستان میں 20ہزار 499، آزاد کشمیر میں 14ہزار 837جبکہ گلگت بلتستان میں وائرس سے 5 ہزار 140افراد متاثر ہوئے۔
پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ 7 ہزار 141افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 732جبکہ بلوچستان میں 219افراد جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 410افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں 103 جبکہ اسلام آباد میں 619افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 76ہزار 757ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہونے لگا