پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ، 83مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 5 ہزار 234نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 78ہزار 165 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 613افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 384افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار 170ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 1 کروڑ29 ہزار 754ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 931افراد نے شکست دی، وائرس سے صحتیاب افراد 6 لاکھ 7 ہزار 205ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 53ہزار127 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 65ہزار917افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953جبکہ خیبر پختونخوا میں 89ہزار255 افرادمتاثر ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار610، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45،اسلام آباد میں 59ہزار 401جبکہ آزاد کشمیر میں 12ہزار 984افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں۔

پنجاب میں 6 ہزار 485افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 504، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 382، بلوچستان میں 209، اسلام آباد میں 572، آزاد کشمیر میں 358جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ بند

Related Posts