پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ، 98 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 723 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر، 21 ہزار 723 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 974نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 72ہزار 931 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 530افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 3 ہزار 303افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50ہزار 55ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 1 کروڑ24 ہزار 737ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 148افراد نے شکست دی، وائرس سے صحتیاب افراد 6 لاکھ 5 ہزار 274ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 53ہزار127 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 65ہزار680افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 23 ہزار 181جبکہ خیبر پختونخوا میں 88ہزار99 افرادمتاثر ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار576، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 33،اسلام آباد میں 58ہزار 557جبکہ آزاد کشمیر میں 12ہزار 805افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں۔

پنجاب میں 6 ہزار 427افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 502، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 363، بلوچستان میں 208، اسلام آباد میں 572، آزاد کشمیر میں 355 جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا حکومت کو کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

Related Posts