پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ، 67مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ، 67مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ، 67مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں 22 جون 2020ء کے بعد سے کورونا کے سب سے زیادہ4 ہزار 468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 49ہزار 824افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 158 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔ 2 ہزار 842افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار 279ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 1 کروڑ2 ہزار 107ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10.1ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 137افراد نے شکست دی، وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93ہزار 282ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 42ہزار384 ہو گئی۔

آج مسلسل دوسرے روز پاکستان میں کورونا کے 4ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ 2 لاکھ 64ہزار355افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 10 ہزار 95جبکہ خیبر پختونخوا میں 83ہزار630 افرادمتاثر ہوئے۔ 

بلوچستان میں 19 ہزار453، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990،اسلام آباد میں 55ہزار 56 جبکہ آزاد کشمیر میں 12ہزار 245افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئیں۔

پنجاب میں 6 ہزار 190افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 274، بلوچستان میں 205، اسلام آباد میں 557، آزاد کشمیر میں 342جبکہ گلگت بلتستان میں 103افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باوجود وزیرِ اعظم عمران خان کی ملاقاتیں جاری

Related Posts