پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ، 36 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ، 36 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ، 36 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا مزید 36 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے 5 لاکھ 69 ہزار 846 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 12 ہزار 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 86لاکھ 44 ہزار 847 ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 362افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 33 ہزار 202ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز 24 ہزار 81رہ گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 55ہزار430افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 66ہزار777 جبکہ خیبر پختونخوا میں 70ہزار716 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ 

بلوچستان میں 18 ہزار972، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 ،اسلام آباد میں 43 ہزار282  جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 718 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 185افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار27، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں 488، آزاد کشمیر میں 286جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ساحل کی سیر کے دوران کورونا کے خطرات نہ ہونے کے برابرہیں،ماہرین

Related Posts