پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ، 56 مزید شہری جاں بحق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں
پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 49 ہزار افراد متاثر، اموات 22ہزار سے تجاوزکرگئیں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 56 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 5 لاکھ 65 ہزار 989 کیسز رپورٹ ہوئے اور 12 ہزار 436شہری وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 85لاکھ 31 ہزار 218 ہو گئی۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 1 ہزار 484افراد نے شکست دی جس کے بعد وائرس سے مجموعی طور پر صحتیاب افراد 5 لاکھ 28 ہزار 545ہو گئے۔ملک بھر میں فعال کیسز 25 ہزار 8رہ گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 54ہزار286 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 65ہزار200 جبکہ خیبر پختونخوا میں 70ہزار123 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ 

بلوچستان میں 18 ہزار954، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943 جبکہ اسلام آباد میں 42 ہزار821 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562 افراد کورونا کا شکار ہوگئے۔ 

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 5 ہزار 114افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار7، بلوچستان میں 199، اسلام آباد میں 486، آزاد کشمیر میں 284جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کے270نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

Related Posts