پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 57 ہزار افراد متاثر، 12 ہزار 128 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 57 ہزار 591 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 12 ہزار 128 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔کورونا کے 1 ہزار 744مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31ہزار 713 ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 82لاکھ 88ہزار 91ہو گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 8 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 14ہزار 951ہوگئی۔ فعال کیسز30 ہزار 512 رہ گئے۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 51ہزار758 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 61ہزار757، خیبر پختونخوا میں 68ہزار786، بلوچستان میں 18 ہزار891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920 جبکہ اسلام آباد میں 42 ہزار188 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 948 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 970، بلوچستان میں 197، اسلام آباد میں 481، آزاد کشمیر میں 273جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کورونا کیسز میں اضافہ، 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ 

Related Posts