پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار191 نئے کیسز رپورٹ، 120 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار191 نئے کیسز رپورٹ، 120 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار191 نئے کیسز رپورٹ، 120 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 120 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 48 ہزار 532 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا25 ہزار 535 شہری انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار306 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 75 لاکھ 81 ہزار591 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش کراچی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بدستور بلند ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے ترجمان کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ  کراچی میں 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران کراچی میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 867 ٹیسٹ کیئے گئے، جن کے نتیجے میں 828 کیسز مثبت آئے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: شہر قائد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر بلندسطح پر پہنچ گئی

قبل ازیں پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ لاہور میں آئندہ ماہ کے آغاز سے ہی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پٹرول فروخت نہیں کیا جائے گا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپس پر گزشتہ روز نئے بینرز لگوا دئیے جن کے تحت کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول بھی نہیں ملے گا

Related Posts