جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 12 کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 26 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ4 لاکھ 13ہزار 886افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 26 لاکھ 65ہزار226 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے87ہزار840فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 7لاکھ 85ہزار708 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے متاثرین میں سے 9 کروڑ 69لاکھ 62ہزار952افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 6لاکھ 97ہزار868 افراد وائرس کے باعث معمولی تکالیف کا شکار ہیں۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں فرانس چھٹے، اٹلی 7ویں، اسپین 8ویں، ترکی 9ویں اور جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 6 لاکھ 7 ہزار 453 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 ہزار 537 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 29 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 1 ہزار 823افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناسے 6 لاکھ 7ہزار افراد متاثر، 13 ہزار 537جاں بحق