پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 599نئے کیسز رپورٹ، 34مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ، 142 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 599نئے کیسز رپورٹ، 34مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 599نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34مزید  شہری وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک 5 لاکھ 44ہزار 813افراد متاثر جبکہ 11 ہزار 657انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 125مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار 455ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 79 لاکھ 32ہزار 196ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 822افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 99ہزار974ہو گئی۔ ملک بھر میں فعال کیسز 33 ہزار 182 رہ گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 46ہزار437 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 57ہزار353، خیبر پختونخوا میں 66ہزار953، بلوچستان میں 18 ہزار815 جبکہ اسلام آباد میں 41 ہزار359 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 736 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 992، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 897، بلوچستان میں 195، اسلام آباد میں 475، آزاد کشمیر میں 260جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے کورونا ویکسین کی پاکستان منتقلی کا پلان تبدیل

Related Posts