اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 563نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74مزید وائرس میں مبتلا شہری انتقال کر گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک 5 لاکھ 37ہزار 477افراد متاثر جبکہ 11 ہزار 450انتقال کر گئے۔ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 165مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41ہزار 285ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 77 لاکھ 64ہزار 114ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 33ہزار 820ہو گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 81افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 92ہزار207ہو گئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 42ہزار793 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 55ہزار214، خیبر پختونخوا میں 65ہزار953، بلوچستان میں 18 ہزار765 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار972 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔
سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 ہزار 646 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 857، بلوچستان میں 193، اسلام آباد میں 469، آزاد کشمیر میں 258جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے کورونا ویکسین درآمد کرنے کیلئے آزاد ہیں، اسد عمر