پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 594 نئے کیسز رپورٹ، مزید 48 شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 594 نئے کیسز رپورٹ، مزید 48 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 594 نئے کیسز رپورٹ، مزید 48 شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 594 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 32ہزار 412 افراد متاثر ہوئے جبکہ 11 ہزار 295افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 285ٹیسٹ کیے گئے اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 76 لاکھ 42 ہزار 665 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 981 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 489 ہو گئی۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 40ہزار570 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 53ہزار410، خیبر پختونخوا میں 65ہزار287، بلوچستان میں 18 ہزار736 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار713 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں 4 ہزار 561 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 888، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 832، بلوچستان میں 193، اسلام آباد میں 465، آزاد کشمیر میں 254جبکہ گلگت بلتستان میں 102افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی شہرت یافتہ اینکر لیری کنگ کورونا سے انتقال کرگئے

Related Posts