اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اب تک وائرس کے باعث ہونے والی مجموعی اموات 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کورونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 11 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 74 لاکھ 42 ہزار 84 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 243افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار471ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 485ہوگئی۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 36 ہزار530 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 50 ہزار316، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار825، بلوچستان میں 18 ہزار622 جبکہ اسلام آباد میں 40 ہزار177 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 654 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 4 ہزار 460افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 791، بلوچستان میں 190، اسلام آباد میں 457، آزاد کشمیر میں 243 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔