اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 16 ہزار 770 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 908 جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 45 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 422 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک کیے گئے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 73 لاکھ 26 ہزار 431 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 2 ہزار 793افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار99ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 33 ہزار396 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 48 ہزار488، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار996، بلوچستان میں 18 ہزار537 جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار888 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 583 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 4 ہزار 387افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 769، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 773، بلوچستان میں 190، اسلام آباد میں 450، آزاد کشمیر میں 238 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ڈالمن مال سیل کردی گئی