اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 8 ہزار 824 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 772 افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 2 ہزار 973افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 64 ہزار950 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 102 ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 28 ہزار949 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 46 ہزار525، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار18، بلوچستان میں 18 ہزار467 جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار462 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 521 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔
پنجاب میں 4 ہزار 323افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 730، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 748، بلوچستان میں 188، اسلام آباد میں 447، آزاد کشمیر میں 235 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کیلئے بات جاری، جلد خوشخبری دینگے،اسد عمر