پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 2 ہزار 416 افراد متاثر، 10 ہزار 644 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 5 لاکھ 2 ہزار 416 افراد متاثر، 10 ہزار 644 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 2 ہزار 416 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 644 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 899 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 46 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 1 ہزار 524 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار969 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 803 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 25 ہزار509 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 44 ہزار909، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار148، بلوچستان میں 18 ہزار373 جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار120 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 478 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 260 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 693، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 728، بلوچستان میں 188، اسلام آباد میں 439، آزاد کشمیر میں 235 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 9 کروڑ سے زائد افراد متاثر، 19 لاکھ 34ہزار ہلاک

Related Posts