پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 52 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 52 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ، 52 مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 92 ہزار594 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار461 افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 38 ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 740 ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  دُنیا بھر میں کورونا سے 8 کروڑ 68 لاکھ  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 18 لاکھ 75 ہزارسے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 8 کروڑ 68لاکھ 33 ہزار587 افراد متاثر ہوئے جبکہ 18 لاکھ 75ہزار467افراد انتقال کر گئے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں فرانس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں اور  جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا سے 8 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 18 لاکھ 75ہزار ہلاک

Related Posts