پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4لاکھ 79 ہزار 715 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 ہزار 105 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 960 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 73 ہو گئی۔فعال کیسز 34 ہزار 537 رہ گئے۔ 

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 695 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 96 ہزار 68 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 14 ہزار425 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار379، پنجاب میں 1 لاکھ 37ہزار949 جبکہ اسلام آباد میں 37 ہزار702 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 18 ہزار148، آزاد کشمیر میں 8 ہزار256 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 856 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 13، سندھ میں 3ہزار 533، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 638، بلوچستان میں 183، اسلام آباد میں 416، گلگت بلتستان میں 101 جبکہ آزاد کشمیر میں 221 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ’سائینو فارم‘ سے 10ملین کورونا ویکسین لینے کا فیصلہ

Related Posts