کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 10 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 10 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی
کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں 10 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 3 کروڑ 48 لاکھ  افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا ہونے والے 10 لاکھ 33 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر3 کروڑ 48 لاکھ 29 ہزار 371افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (10 لاکھ 33 ہزار234) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ66  ہزار 325 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 79 لاکھ 3ہزار467  ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2 کروڑ58 لاکھ 92ہزار 670 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور کولمبیا متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد اسپین، ارجنٹینا اور میکسیکو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 13 ہزار 984 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جبکہ 6 ہزار 507 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 553 نئے کیسز رپورٹ، 8 افراد جاں بحق

Related Posts