اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا خدشہ ہے، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز سمیت دیگر تعلیمی ادارے جزوی یا مکمل بند کرنے پر مشاورت کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
تعلیمی اداروں میں منشیات کے سدِ باب کیلئے کوشاں ہیں۔ڈی جی رینجرز
اومی کرون کا خطرہ بڑھ گیا، حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان