اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 98نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آج مسلسل 8ویں روز وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ کورونا کے 269مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 26ہزار 666افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 361افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 22ہزار525 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.43 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 77لاکھ 63ہزار 120ہو گئی جبکہ کورونا کے 269مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 11 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 22,525
Positive Cases: 98
Positivity %: 0.43%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 269— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 11, 2022