پاکستان میں کورونا کے7ہزار 195نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے7ہزار 195نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے7ہزار 195نئے کیسز رپورٹ، 8مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 8شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 74ہزار 800افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 105شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57ہزار401ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ45 لاکھ 90ہزار353ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 12.53فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 113مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  833افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار78 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 76 ہزار 617ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.1فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 108جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 26ہزار899کیسز اور 7 ہزار 741اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 85 ہزار 340افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 975انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 941 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 35ہزار 400افراد کورونا سے متاثر اور 751جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 18ہزار 292شہری کورونا سے متاثر جبکہ 976 انتقال کر گئے۔

Related Posts