پاکستان میں کورونا کے 391 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 391 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 391 نئے کیسز رپورٹ، 8 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 391نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 8 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 86ہزار 22افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 753شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا وباء کی نئی لہر، سندھ حکومت کا نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ

حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے مساجد کے دروازے بند کردیئے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار457 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ21 لاکھ 18ہزار 750ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.84فیصد رہی جبکہ 895مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 437افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 155ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 12 ہزار 114 ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 310 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 31جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 76 ہزار 233کیسز اور 7 ہزار 622اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 80 ہزار 194افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 855 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 491کیسز اور کورونا کے باعث 360 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 570افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 811کیسز اور 957اموات رپورٹ ہوئیں۔

Related Posts