منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court summons Shehbaz Sharif on Aug 27 in money laundering reference

لاہور :منی لانڈرنگ ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت نے جیل حکام کو اگلی سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر گرفتار ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

احتساب جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ ان ملزمان پر الزامات کی نوعیت سے عدالت کو آگاہ کریں جو گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جہانگیر ترین وزیر اعظم عمران خان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے پرامید

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پر سات ارب روپے سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ،حمزہ شہباز اس وقت گرفتار ہیں جبکہ شہباز شریف اس وقت ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

Related Posts