غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت قرار، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر شرعی نکاح کیس کو قابلِ سماعت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت مبینہ طور پر غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست کو قابلِ سماعت قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پرویز خٹک کی سیاسی جماعت مایوس یونین ہے۔ پی ٹی آئی  

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو حاضر ہونے سے متعلق نوٹسز جاری کردئیے۔

قبل ازیں مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی اور مدعی مقدمہ کی درخواست قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

آج سنائے جانے والے فیصلے کے مطابق سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کے الزام پر مبنی مقدمے کی سماعت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی نکاح کر لیا تھا، تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں نے الزام کی تردید کی تھی۔