عدالت نے پولیس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے پولیس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے سے روک دیا
عدالت نے پولیس کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے سے روک دیا

روشنیوں کے شہر کراچی میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں تاہم عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید کوریجو نے شرقی و کورنگی کے اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس کو روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کرنےپر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ معزز جج جاوید علی کوریجو نے کہا کہ عدالت بار بار دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے سے روک رہی ہے۔

پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معزز جج نے مزید کہا کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی۔ ایسے کیسز میں ایف آئی آرز درج کرنے کی بجائے شکایت درج کی جائے۔ اگر پولیس باز نہ آئی تو کارروائی کریں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نام پر گرفتار کیے گئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمات درج نہ کرے بلکہ تحریری طور پر شکایت درج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، کورونا کے خلاف موبائل ویکسینیشن شروع کر رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب

Related Posts