اربوں کی بدعنوانی کا کیس، ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: عدالت نے اربوں کی بدعنوانی کے متعلق مقدمے میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کے متعلق ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین دیگر ملزمان سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کیلئے آئینی مدت سے تاخیر کی حمایت نہیں کرینگے، پی پی پی

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا جس کے تحت ڈاکٹر عاصم کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان نے گیس کے ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔

سابق وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو قومی احتساب بیورو نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے متعلق کیس میں بدعنوانی اور غبن کے جرم میں 2015 میں گرفتار کیا۔

ڈاکٹر عاصم پر الزام ہے کہ انہوں نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے 17ارب کی کرپشن کی۔

عاصم حسین پر ساتھیوں کو ٹھیکے دینے، غیر قانونی تقرریوں اور کک بیکس کی وصولی کیلئے اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام بھی ہے۔ تاحال ڈاکٹر عاصم حسین کی بریت کی درخواست منظور نہیں ہوسکی۔

Related Posts