لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی علی ظفر کے خلاف درخواست مسترد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LHC denies Meesha Shafi’s plea against Ali Zafar

لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کیلئے درخواست مسترد کردی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کے لیے میشاء شفیع کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے میشا شفیع پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

 

خیال رہے میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا رکھا ہے، اس حوالے سے دونوں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔

دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم میشا شفیع کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ یشما گل کو ان کے قیمتی موبائل سے محروم کردیا گیا

گلوکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور علی ظفر کو فریق بنایا گیا تھا۔

مزید برآں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دونوں فریقین کا سول کورٹ میں ہتک عزت کا کیس چل رہا ہے، مقدمہ زیر سماعت ہونے دوران دوسرا مقدمہ درج نہیں کرایا جاسکتا، اس لئے عدالت ایف آئی اے کو میشاء شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

Related Posts