اسلام آباد: عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جلد سماعت کا جواز کیا ہے؟ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29 اپریل کی تاریخ لی تھی۔ 2 دن بعد الیکشن کمیشن جلد سماعت کا کہہ رہا ہے۔
عمران خان اور امریکی رکنِ کانگریس کی گفتگو
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم نے 2 دن کی تاریخ مانگی، ایک مہینے کی نہیں جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس گزشتہ سال دائر ہوا اور فردِ جرم تک عائد نہیں کی گئی۔ وہ کیا بات ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس میں زیادہ دلچسپی دکھائی جارہی ہے۔
وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کی درخواست پر تاحال سماعت جاری ہے۔ کیس سے بھاگ کوئی نہیں رہا۔ الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست میرٹ پر نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست خارج کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے آج ہی سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی جلد سماعت سے متلعق درخواست خارج کردی۔