نسلہ ٹاور گرانے کا عدالتی حکم، بلڈراور مکینوں نے نظر ثانی درخواستیں دائرکردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسلہ ٹاور گرانے کا عدالتی حکم، بلڈراور مکینوں نے نظر ثانی درخواستیں دائرکردیں
نسلہ ٹاور گرانے کا عدالتی حکم، بلڈراور مکینوں نے نظر ثانی درخواستیں دائرکردیں

کراچی:سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کے نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر بلڈراورمکینوں نے نظر ثانی درخواستیں دائر کردی ہیں۔

پیر کو دائر کی گئی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔ بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ نسلہ ٹاور اراضی قانون کے عین مطابق ہے اور نسلہ ٹاور کی اضافی اراضی بھی قانون کے عین مطابق ہے۔

درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر عمل درآمد روکے۔ نسلہ ٹاور بلڈر اور مکینوں کی جانب سے الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 16جون کو سپریم کورٹ نے کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر بلڈر کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمارت گرانے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل8 اپریل کو چیف جسٹس گلزار احمد نے شارع فیصل اور شاہراہ قائدین کے سنگم پر قائم کثیر المنزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پلاٹ کی لیز بھی منسوخ کردی تھی۔

بلڈر کی جانب سے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔19 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو فوری طور پر گرانے اور الاٹیز کو 3 ماہ کے اندر رقم واپس کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 94 گززمین پربنی 5 رہائشی عمارت جھک گئی،گرنے کا خدشہ

Related Posts