طلبہ کیلئے خوشخبری، عدالت کا موسمِ سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلبہ کیلئے خوشخبری، عدالت کا موسمِ سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا حکم
طلبہ کیلئے خوشخبری، عدالت کا موسمِ سرما کی چھٹیاں بڑھانے کا حکم

لاہور: عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے اسکولوں اور کالجوں کی موسمِ سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جس میں لاہور ہائیکورٹ نے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز کیلئے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ شہر میں اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔عدالت نے سیکریٹری تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے۔اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وکیل پیمرا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سٹیلائٹ چینل پر اشتہارات کے لیے مالکان کو خطوط لکھ د یئے ہیں۔عدالت نے ا سموگ کے خاتمے کے لیے کیمروں پر آنے والی لاگت کی رپورٹ طلب کر لی۔ کہا گیا کہ محکمہ زراعت تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا وسیع ہورہا ہے۔وزیر اعظم

بعدازاں عدالت نے اگلی سماعت پر پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ڈی سی لاہور کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ اسموگ کی روک تھام سے متعلق ہم قانون سازی کروا رہے ہیں۔اسموگ کے تدارک کے لیے بڑے شہروں میں انڈسٹریل ایریاز بنائے جائیں۔

عدالتی کمیشن نے کہا کہ حکومت کو ماحولیات کے بارے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہیے۔ حکومت دانستہ رقم نہیں دے رہی۔

Related Posts