کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسن نیازی کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر حسان نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے حسان نیازی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جس کے بعد پولیس سخت سیکیورٹی میں حسان نیازی کو لے کر روانہ ہوگئی۔

حسان نیازی نے جوڈیشل میجسٹریٹ کے روبرو بیان میں کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میں عمران خان کا لیگل ایڈوائزر ہوں۔

واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عمران خان کے فوکل پرسن کو گزشتہ روز ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا گیا  تھا جہاں پولیس انہیں اسلام آباد سے کوئٹہ لائی۔

یہ بھی پڑھیں:

مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب 

یاد رہے کہ 20 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Related Posts