عدالت نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب روک دیا
عدالت نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب روک دیا

مظفرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی درخواست پر جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے انعقاد پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز پر مشتمل آزاد جموں و کشمیر کی عدالت کے دو رکنی بنچ نے پیپلز پارٹی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے قانون ساز اسمبلی کو پیر تک مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے آج (جمعہ) کو ہونے والے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اجلاس کو چیلنج کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری یاسین نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بدھ کو پی ٹی آئی کے سربراہ سے ملاقات میں سردار عبدالقیوم نیازی نے عمران خان کو حقائق اور ان کے خلاف آزاد جموں و کشمیر میں کی جا رہی مبینہ سازش سے آگاہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امپورٹڈ حکومت نامنظور، سوشل میڈیا صارفین کا عمران خان کو واپس لانیکا مطالبہ

استعفیٰ دینے سے قبل سردار عبدالقیوم نیازی نے بدتمیزی اور مشکوک سرگرمیوں پر اپنی کابینہ کے پانچ ارکان کو برطرف کر دیا تھا۔ برطرف ہونے والوں میں تنویر الیاس، عبدالمجید خان، علی شان، خواجہ فاروق اور چوہدری محمد اکبر شامل ہیں۔

Related Posts