لاہور، عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا
منی لانڈرنگ کیس، مونس الٰہی نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرا دیا

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا ہے جس کے بعد مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور جائیداد منجمد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ بھگتنے کی بجائے ملک سے فرار ہونے پر مونس کو اشتہاری قرار دے دیا۔ مونس الٰہی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹس اور تمام جائیداد منجمد کرنے کیلئے کارروائی کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم قبل از وقت انتخابات نہیں روک سکتی، مونس الٰہی

منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے مونس الٰہی کی سفری معلومات، بینک اکاؤنٹس، پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کے درست پتے سمیت دیگر تفصیلات طلب کر لیں۔ مونس الٰہی پر 2 مقدمات کے تحت اربوں کی رقم ملک سے باہر لے جانے کے الزامات ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے دوست سہیل اصغر اعوان کو بدعنوانی کے مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا۔

 اینٹی کرپشن حکام نے 3 ماہ قبل سڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکے دار کو دینے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ رشوت لینے کے الزامات کے تحت سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کیا۔