اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا خارج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست عمران خان کے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے روبرو دائر کی۔ عدالت نے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
وزیر اعظم سے ملاقات، الیکشن پر بات نہیں ہوئی۔آصف زرداری
عدالتی فیصلے کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رہے گا۔ وکیل قیصر امام کا کہنا تھا کہ نجی شکایت میں وارنٹ جاری کرنے کی کسی حد تک ممانعت ہے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں تاہم عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ عمران خان کے نہ آنے سے آگاہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے جان کو لاحق خطرے اور طبی بنیادوں پر استثناء کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ 28 فروری کو سیشن عدالت میں پیشی تھی تاہم اسی روز عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس بھی گئے۔
عمران خان کی ایک ہی روز 4عدالتوں میں پیشی تھی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ ایک قاتلانہ حملہ ہوچکا۔ 28 فروری کو عمران خان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی اوّلین ترجیح تھی۔