بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکا دہی، عدالت نے 10 خواتین کو سزا سنا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکا دہی، عدالت نے 10 خواتین کو سزا سنا دی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکا دہی، عدالت نے 10 خواتین کو سزا سنا دی

حیدر آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے رقوم وصول کرنے والی 10 ملزم خواتین کو عدالت نے سزا سنا دی ہے۔

تفصلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات اور قریبی رشتہ داروں نے مستحقین کی امداد کیلئے مختص رقوم دھوکہ دہی اور فراڈ سے حاصل کی تھیں جنہیں آج جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ تابرخاستِ عدالت قید کی سزا سنائی گئی۔

ایف آئی اے حیدر آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ دھوکا دہی اور فراڈ کے 10 مقدمات کا فیصلہ سول جج وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر9 منظور پنہور کی عدالت نے سنایا جبکہ ملزم خواتین نے عدالت کے سامنے اعترافِ جرم کیا۔

تحریری اعترافِ جرم کے بعد عدالت نے ملزم خواتین کو فی کس 8 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ عدالت برخاست ہونے تک معمولی قید کی سزا سنائی۔ عدالت کے فیصلے سے مستحقین کے ساتھ ساتھ ملزمان بھی خوش نظر آئے۔   

یہ بھی پڑھیں: ایاز صادق کے بیان کا آرمی چیف سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

Related Posts