منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

عدالت میں زیرِ سماعت منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قانونی ٹیم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ دونوں ملزمان مصروفیات کے باعث پیشی سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم ایک روزہ دورے کیلئے رشکئی آج پہنچیں گے

مؤقف کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف فرائض کی انجام دہی اور مصروفیات کے باعث جبکہ حمزہ شہباز آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے باعث عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران حاضر نہیں ہوسکتے۔

لیگل ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی حاضر ہونے سے معذرت قبول کی جائے جس پر معزز جج نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں دونوں ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پیشی نہ ہونے کے باعث اسپیشل کورٹ سنٹرل میں منی لانڈرنگ کیس میں فردِ جرم عائد نہیں کی جاسکی جبکہ نئے پراسیکیوٹر نے بھی کیس کی تیاری کیلئے عدالت سے وقت دینے کی استدعا کردی۔

گزشتہ ماہ 14 مئی کے روز وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر اعظم برطانیہ میں معالج سے ملاقات کیلئے جائیں گے اور متحدہ عرب امارات میں بھی صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنی ہے۔ عدالت حاضری معافی کی درخواست قبول کرے۔ 

Related Posts