کراچی، رینجرز کی چوکی جلانے والے باپ اور بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شہرِ قائد میں رینجرز کی چوکی کو نذرِ آتش کرنے والے باپ اور بیٹے کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے رینجرز چوکی کو جلانے والے باپ اور بیٹے کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں ملزمان 9مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی اور چوکی جلانے کے مقدمے کی سماعت کیلئے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کا رینجرز کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پولیس نے ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور عدالت کو آگہی دی کہ ملزمان نے 6روز قبل شارعِ فیصل کے مقام پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگا دی تھی۔ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کی شناخت وائرل ویڈیو کی مدد سے ممکن بنائی گئی اور دونوں ملزمان کو 14مئی کو حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل 9 مئی کو رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹا کو اتوار14 مئی کے روز گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان نے چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے گزشتہ روز کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو احتجاج کے دوران شاہراہ فیصل پر رینجرز کی چوکی کو نذر آتش کرنے والے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

Related Posts