ابھی کل تو ضمانت ملی تھی، رؤف حسن کا اب کونسے مقدے میں ریمانڈ منظور؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رؤف حسن
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ بارودی مواد برآمدگی کیس میں سنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ کیس کی سماعت معزز جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔ پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت سے 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم رؤف حسن سے کچھ ناموں پر تفتیش کرنا چاہتے ہیں، اکاؤنٹس کی تفصیلات چاہئیں، رؤف حسن بیماری کا بہانہ بنا کر تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔ رؤف حسن کے وکیل نے گزشتہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ ایک دن پہلے سے رؤف حسن سی ٹی ڈی کی کسٹڈی میں ہیں، رؤف حسن سے بارود برآمد نہیں ہوا، سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا اور 2 روز سے انہیں گرفتار کر رکھا ہے۔ پراسیکیوٹر سے پوچھا جائے مقدمے میں رؤف حسن کا کردار کیا  ہے؟

علی بخاری نے کہا کہ رؤف حسن 10 منٹ گراؤنڈ فلور پر کھڑے ہے، وہ اب سیڑھیاں چڑھنے کے قابل بھی نہیں، دو دن دوا نہ کھائیں تو ویسے ہی ان کا انتقال ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ہی علی بخاری نے عدالت سے رؤف حسن کا نام کیس سے خارج کرنے کی استدعا کردی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ رؤف حسن نے سہولت کاری کی، رقم دی، دہشت گردی کی فنانسنگ کی، یہ کوئی عام نہیں بلکہ دہشت گردی کا کیس ہے۔ رؤف حسن اقرار کرچکے ہیں کہ انہوں نے دہشت گردی کی معاونت کی ہے۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ آپ نے رپورٹ میں ایسا نہیں لکھا۔

جج نے کہا کہ اگر بینک اکاؤنٹس کی معلومات چاہئے تو 10 منٹ میں مل جائے گی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کیلئے بھی اجازت لینا ہوتی ہے۔ اور پھر درخواست دی جاتی ہے۔ عدالت نے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کے ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا اور پھر فیصلہ سناتے ہوئے 1 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔

Related Posts