عدالت کا بڑا فیصلہ،پہلی بارخواجہ سراءکوپی پی ایس سی کےامتحان میں بیٹھنےکی اجازت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کیلئے کوٹہ مختص نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے خواجہ سرا فیاض اللہ کو پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے خواجہ سرا فیاض اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست منظور کیوں نہ کی؟ اس پر وکیل پی پی ایس سی نے کہا کہ اگر ہائیر ایجوکیشن اجازت دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

اس موقع پر سیکشن افسر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی عدالت کو بتایا کہ انہیں خواجہ سرا کی درخواست منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، وہ بطور خاتون ( خواجہ سرا فیاض اللہ) درخواست منظور کررہے ہیں۔

اس پر عدالت نے خواجہ سرا فیاض اللہ کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ درخواست جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں:رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا ٹیلی فلم سے اداکاری میں انٹری کا اعلان

Related Posts