کھانسی کورونا وائرس کو 6 فٹ سے زیادہ دور تک پہنچا سکتی ہے، تحقیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کھانسی کورونا وائرس کو 6 فٹ سے زیادہ دور تک پہنچا سکتی ہے، تحقیق
کھانسی کورونا وائرس کو 6 فٹ سے زیادہ دور تک پہنچا سکتی ہے، تحقیق

نیویا رک:کھانسی کے دوران منہ سے خارج ہونے والے ذرات 6 فٹ سے زیادہ دور جاسکتے ہیں اور اپنے ساتھ نوول کورونا وائرس کی اتنی مقدار لے جاسکتے ہیں جو دیگر کو بیمار کرنے کے لیے کافی ہو۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

طبی ماہرین کی جانب سے ہر ایک پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران سماجی دوری کے اقدامات پر عمل کریں، یعنی اجنبی یا ایسے افراد جن کے ساتھ نہیں رہتے، ان سے کچھ دور رہیں۔

اس نئی تحقیق نے ان شواہد کو مضبوط کیا ہے جن کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کم از کم 6 فٹ کی دوری بیماری سے تحفظ میں مددگار نہیں۔سنگاپور کے محققین کی اس تحقیق میں تخمینہ لگایا گیا کہ مختلف اقسام کے ذرات کسی فرد کی کھانسی کے دوران 3.2 فٹ اور 6.5 فٹ دور کھڑے افراد تک پہنچ سکتی ہیں یا نہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 3 فٹ کی دوری پر کھڑا فرد براہ راست وائرس کی زد میں آتا ہے اور اسے ذرات کا 65 فیصد حصہ کور کرلیتا ہے۔تحقیق کے مطابق کھانسی یا ھینک کے دوران خارج ہونے والے ذرات چکنے اور گیلے قسم کے ہوتے ہیں اور جو بھاری ہونے کے باعث فرش پر گر جاتے ہیں، جن میں حیران کن حد تک وائرل لوڈ ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھانسی کے ذرات 6.5 فٹ دور کھڑے افراد تک بھی پہنچ جاتے ہیں ان کی مقدار ضرور بہت کم ہوتی ہے مگر ان میں اتنا وائرس ضرور ہوتا ہے جو کسی کو متاثر کرسکے۔دونوں کیسز میں یہ ذرات کھانسی کے ذریعے ناک اور منہ سے خارج ہوکر سفر کرتے ہوئے قریب موجود لوگوں تک پہنچتے ہیں، مگر بیشتر مقدار زیریں جسم پر گرتی ہے۔

اس وجہ سے محققین کے خیال میں لوگ ممکنہ طور پر براہ راست بڑے ذرات کو سانس کے ذریعے جسم میں کھینچتے نہیں مگر جلد یا کپڑوں سے ہاتھوں کے ذریعے منہ تک پہنچا دیتے ہیں، جس سے وہ کووڈ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یقینا کپڑوں پر ذرات گرنے سے آپ بیمار نہیں ہوتے، مگر ان ذرات میں سانس لینے یا ہاتھوں سے کپڑوں کو مسلنے سے انہیں اپنے اندر پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھینکیں اور کھانسی خطرناک ہیں اور 2 افراد اگر ایک دوسرے کے بہت قریب ہوں تو وائرس بہت آسانی سے ایک سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

Related Posts