رسد میں اضافے کے باعث روئی کے بھاؤ میں فی من 200روپے کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان
بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے زبردست تیزی کا رجحان

کراچی :مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے اچھی کوالٹی کی روئی کی خریداری میں اضافہ اور پھٹی کی رسد میں نسبتا اضافہ کے باعث روئی کے بھاؤ میں فی من 200 روپے کا اضافہ ہوا ۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15ستمبر تک ملک میں کپاس کے پیداواری رپورٹ میں روئی کی فصل میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے نسبت 8 لاکھ 44 فیصدگانٹھوں کی کم پیداوار بتائی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا عنصر رہا۔

روئی کا بھاؤ بڑھ کر فی من 9200 کی سیزن کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بارشوں کے باعث خصوصی طور پر صوبہ سندھ میں روئی کی فصل کو خاطر خواہ نقصان ہوا جس کی وجہ سے کوالٹی اور تعداد دونوں متاثر ہوئی گو کہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی بارشوں کے سبب روئی کی کوالٹی متاثر ہوئی جس کے باعث پھٹی اور روئی کے بھاؤ میں اضافہ کا تسلسل جاری ہوگیا ہے۔

ٹیکسٹائل کے ذرائع کے مطابق روئی کی کوالٹی اچھی نہیں آرہی لیکن ضرورت مند ملز روئی کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیکسٹائل ملز کے کئی بڑے گروپ بیرون ممالک سے روئی کے درآمدی معاہدے کر رہے ہیں ایک اندازے کے مطابق فی الحال نئی فصل کی روئی کی تقریبا 15 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے ہوچکے ہیں تاہم درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال بھی روئی وافر مقدار میں درآمد کرنی پڑے گی۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی کے حساب سے فی من 8250 تا 8900 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3600 تا 4100 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1400 تا 1650 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ؤ8700 تا 9200 روپے رہا جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3700 تا 4500 روپے بنولہ کا بھاؤ فی من 1600 تا 1800 روپے رہا ۔

صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 8600 تا 8750 روپے رہا پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4300 تا 5000 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 150 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8850 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر ملا جلا رجحان رہا۔

نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں ڈالر کے بھا ؤمیں اتار چڑھا ؤ کے زیر اثر روئی کے وعدے کے بھاؤ میں کمی بیشی ہوتی رہی۔

علاوہ ازیں چین اور امریکا کے تنازع اور USDA کی روئی کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں گزشتہ ہفتہ کے نسبت روئی کی برآمد میں 82 فیصد کی نمایاں کمی بھی نیویارک کاٹن کے بھاؤ پر اثر انداز رہی۔ چین، برازیل اور ارجنٹینا میں روئی کا بھا ؤنسبتا مستحکم رہا بھارت میں روئی کے بھاؤ میں معمولی اضافہ رہا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن PCGA کے 21-2020 کے سالانہ انتخابات منعقد کئے جس میں دو گروہوں کے درمیان زبردست مقابلہ رہا تاہم کاٹن جنرز گروپ نے بھاری اکثریت سے ساری سیٹیں جیت لی۔

مزید پڑھیں:کورنگی کے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

چیئرمین کے عہدے پر ڈاکٹر جیسومل لیمانی وائس چیئرمین چندر لال گنگوجا سینئر وائس چیئرمین طفیل ملک۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن KCA کے 21-2020 کیلئے سالانہ انتخاب میں چئیرمین مسٹر عاطف عبدالاشکور دادا وائس چیئرمین مسٹر ہمایوں ظفر سینئر وائس چئیرمین مسٹر رضوان عمر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

Related Posts