جمہوریت کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان الیکشن کا نہیں،آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں، شہباز گِل
عمران خان الیکشن کا نہیں،آنے والی نسلوں کا سوچ رہے ہیں، شہباز گِل

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو گھر میں صلاح ہی کرلیتے کہ کون سا منجن بیچنا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری صاحب کی بوکھلاہٹ کے کیا کہنے، زرداری کے وکیل کہتے ہیں عدالت بھری ہوئی ہے، زرداری صاحب کا رش میں جانا مناسب نہیں۔دوسری جانب فرزند بلاول بھٹو فرما رہے ہیں کہ زرداری صاحب کے ساتھ ہجوم کوجانے دیا جائے۔

کم از کم یہ گھر میں صلاح ہی کرلیتے کہ کون سا منجن بیچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال کرپشن کا ہے اور جواب جمہوریت کو خطرہ، شہباز گل نے کہا کہ خطرہ صرف کرپشن کو ہے، کرپٹ لوگوں کو ہے۔

دوسری جانب شہبازگل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا عمل آپ کی بیان بازی سے رکنے والا نہیں۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ آل شریف کے فیملی لمیٹڈ کمپنی بزنس کے نگہبان لفظی گولہ باری میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ آپ سے سوال کرے آپ کو یہ مضحکہ خیز لگتا ہے۔معاون خصوصی نے مریم اورنگزیب کے بیان پر کہا کہ آپ خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں، آپ کو جسٹس قیوم نما اداروں کی عادت ہے۔شہباز گل نے کہا کہ آپ کو نیب سے نہیں احتساب سے مسئلہ ہے۔

Related Posts