بااثر انسپکٹر اظہر حسین سموں نے تبادلے کا حکم ہوا میں اڑادیا، عہدے پر براجمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corrupt inspector azhar hussain still serving in police training center

کراچی :پرنسپل شہدادپور پولیس ٹریننگ سینٹر بدعنوان انسپکٹر پر مہربان ،ڈی آئی جی ٹریننگ سینٹر ناصر آفتاب نے انسپکٹر اظہر حسین سموں کو انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پہ ٹریننگ سینٹر سے حیدرآباد ضلع ٹرانسفر کردیا تھا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ سینٹر کے احکامات ردی کی ٹوکری کی نظرکر دیے گئے ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن بھی تاحا ل عمل در آمد نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران کرپشن میں اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں اسی لیے بدعنوان انسپکٹر اظہر حسین سموں کے ٹرانسفر نوٹیفکیشن پہ عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

انسپکٹر اظہر حسین سموں کرپشن الزامات ثابت ہونے کے باوجود گزشتہ 4 سال سے چیف لائ انسٹرکٹر کے مزے لوٹ رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ا نسپکٹر اظہر حسین سموں کم تعلیم یافتہ اہلکاروں کوبھاری نذرانے کے عوض پاس کرنے کا ماہر ہے۔

مزید پڑھیں:پولیس کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاون

ٹریننگ پر آنے والے رنگروٹس سے رشوت 2018 کی انکوائری میں ثابت ہوچکی ہے ۔لیکن بدعنوان انسپکٹر اظہر حسین سموں نے سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرکے کارروائی رکوا دی۔

تعلیم یافتہ اور باصلاحیت جوانوں کی حق تلفی پر رنگروٹس میں اشتعال بڑھ رہا ہے انکا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سمیت آئی جی سندھ اس کا فوری نوٹس لیں اور پولیس کے محکمے سے کالی بھیڑوں کا صفایا کریں۔

Related Posts