پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 1 ہزار 897 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 1 ہزار 897 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ
پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 1 ہزار 897 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ

لاہور:  وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 1 ہزار 897 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 5 ہزار 43 ٹیسٹ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 101،897 ٹیسٹ کرچکے ہیں جبکہ 8 ہزار 103 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 136 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 716 افراد صحتیاب ہوئے جو گھر جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام تمام رہنما ہدایات (ایس او پیز) پر عمل درآمد کرکے جنگ جیتنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ 

Related Posts