ترکی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق
ترکی میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق

استنبول: برادر اسلامی ملک ترکی میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے ہیں جہاں وائرس سے متاثر ہونے کے باعث 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترکی میں 86 ہزار 306افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 2 ہزار 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے 86 ہزار 306 افراد میں سے 11ہزار 976 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں تاہم ہر گزرتے روز کے ساتھ ترکی میں وائرس کے متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں ترکی نے دیگر کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترکی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آگیا ہے۔

وائرس ترکی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 977 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 127 مزید افراد جاں بحق ہوئے جس سے مجموعی اموات 2017 ہو گئیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکی میں 18 مارچ تک کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں رہی، تاہم 18 سے 22 مارچ کے درمیان اس میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے بعد کیسز بڑھتے چلے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ترکی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ویب سائٹس کو بلاک کردیا۔سعودی عرب میں ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے اور نیوز ایجنسی کی سائٹوں کو بلاک کرنے کے کچھ دن بعدیہ اقدام اٹھایا گیا۔

ایک درجن سے زیادہ دوسری ویب سائٹس کے ساتھ ترکی میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے عوام سعودی پریس ایجنسی اور امارات نیوز ایجنسی  کی ویب سائٹس  تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ترکی میں سعودی عرب اور عرب امارات کی نیوزویب سائٹس بند

Related Posts