لاہور:صوبہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 3 مزید افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کے کیسز 651 ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے باعث 3 مزید جانیں گنوائی ہیں۔
پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث 2 افراد راولپنڈی میں جبکہ 1 لاہور میں جاں بحق ہوا جبکہ وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 651 ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں کچھ علاقے یا ہسپتال سیل کر دئیے ہیں جہاں کیسز ہماری طے کردہ تعداد سے بڑھ گئے تھے جس کے بعد پابندیاں سختی سے نافذ ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں 207، ملتان میں 89، رائے ونڈ میں 27 اور فیصل آباد میں 5 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اضلاع کے اعتبار سے کورونا وائرس کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ لاہور میں 128، ننکانہ صاحب میں 13، راولپنڈی میں 40، جہلم میں 28 جبکہ گجرانوالہ میں 11 کیسز ہیں۔
وائرس کیسز کے حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گجرات میں 62، منڈی بہاؤ الدین میں 4، حافظ آباد میں 5، سرگودھا میں 2، میانوالی میں 3 جبکہ ملتان میں 2 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وہاڑی میں 2، فیصل آباد میں 9، رحیم یار خان میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 5، بہاولپور، بہاولنگر، نارووال، اٹک، قصور اور خوشاب میں ایک ایک کیس ہے۔
Districts: LHR 128, Nankana Sahib 13, Rawalpindi 40, Jhelum 28, Gujranwala 11, Gujrat 62, MBD 4, Hafizabad 5, Sargodha 2, Mianwali 3, Multan 2, Vehari 2, Faisalabad 9, RYK 3, DGK 5 and Bahawalnagar, Bahawalpur, Narowal, Attock, Kasur & Khushab 1 each. #StayAtHomeSaveLives 2/2
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 30, 2020