خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 38 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 38 ہوگئی
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک، اموات کی تعداد 38 ہوگئی

پشاور: خیبر پختونخواہ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 65 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی وزیرِ صحت نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 865 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 178 افراد صحت یاب ہوئے۔

وزیرِصحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس پر اعدادوشمار کے حوالے سے کام جاری ہے۔ اس دوران اعدادوشمار میں تکنیکی معاملات کے باعث معمولی کمی بیشی آسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک بھر میں کورونا وائرس کے 272نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 988ہو گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 107ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  وائرس کے 272 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5988 ہو گئی

Related Posts