اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کر گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بھی تجاوز کر گئی
اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بھی تجاوز کر گئی

میڈرڈ: اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بھی تجاوز کر گئی جس کے بعد اسپین امریکا کے بعد وائرس کے متاثرہ افراد کی زیادہ تعداد رکھنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے 4 لاکھ 412 افراد متاثر ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ اٹلی میں 1 لاکھ 35 ہزار 586 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

اسپین میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 41 ہزار 942 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد اسپین کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا جہاں اموات کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں وائرس نے 17 ہزار 127 افراد کی جان لے لی جبکہ اموات کے اعتبار سے اسپین دوسرے نمبر پر ہے۔

اٹلی کے بعد سب سے زیادہ اموات اسپین میں ہوئیں جہاں 14 ہزار 45 افراد وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ امریکا میں اموات کی تعداد 12 ہزار 854 ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 14 لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 82ہزار 80افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 14لاکھ31 ہزار706افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (82 ہزار 80) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 82 ہزار افراد ہلاک

Related Posts