کورونا پھیلنے کے خدشات، حکومت نے عیدالاضحی تک اسلام آباد میں تفریحی مقامات بند کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corruption in housing societies has been revealed in Islamabad

اسلام آباد :حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر پیر کو عیدالاضحی تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات بند کردیئے ہیں۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران مارگلہ ہلز اور مختلف پارکس بند رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ گھر پر ہی رہیں اور کسی بھی طرح کے منصوبے بنانے سے گریز کریں۔

یہاں یہ واضح رہے کہ حکومت نے عیدالاضحی کے لئے 30 جولائی سے 2 اگست تک تین تعطیلات کا اعلان کیا تھا جبکہ عید یکم اگست کو منائی جائے گی۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے کل سے بازاروں اور شاپنگ مالز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے لئے عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 28جولائی سے 5 اگست تک مارکیٹس بند کرنیکا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مویشی منڈیاں ، یوٹیلیٹی اسٹورز ، دودھ کی دکانیں ، تندور اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے۔

Related Posts